سرینگر:۱۵؍جون
جمعہ کی شام جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں آج ایک اوراعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منعقد ہونے والی ہے ۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ، چیف سیکرٹری اور پولیس سربراہ کے علاوہ حکومت ہند کے دیگر سینئر افسران بشمول فوج، سی اے پی ایف اور دیگر ایجنسیوں کے افسران نے شرکت کریں گے۔ سی این آئی کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کی شام نئی دلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔میٹنگ کے دوران جموں خطے میں تشدد آمیز واقعات کا جائزہ لیا گیا ۔ اسی دوران آج یعنی اتوار کو وزیر داخلہ امیت شاہ نئی دلی میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور حکومت ہند کے دیگر سینئر افسران بشمول فوج، سی اے پی ایف اور دیگر ایجنسیوں کے افسران نے شرکت کریں گے ۔معلوم ہوا ہے کہ نئی دہلی میں 16 جون کو ہونے والی میٹنگ میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا، چیف سیکرٹری اٹل ڈلو، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوین اور پولیس اور سول انتظامیہ کے دیگر سینئر افسران جموں و کشمیر کی نمائندگی کریں گے