ترال//پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی)کے جنرل سیکٹری وسابق پروفیسر( ڈاکٹر )آغا فاروق احمد نے اتوار کی شام میڈیا کے نام جاری ایک بیان میںسب ضلع ترال کے تمام لوگوں مسلمانوں کی مقدس تہوار عید الضحیٰ کے موقعے پر دل عمیق گہرائیوں سے عید مبارک پیش کی ۔انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ کرے یہ عید تمام عالم اسلام کے لئے خوشی شادمانی اورامن کا پیغام لیکر آئے ۔ آئیے قربانی اور ہمدردی کے جذبے کو منائیں۔ دعا ہے کہ یہ دن ہم سب کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی لائے۔کانگریس پارٹی کی طرف سے ہم آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ کرے یہ عید آپ کے لیے اور آپ کے چاہنے والوں کے لیے رحمتیں لے کر آئے۔