جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

ماہانہ’عوام کی آواز ‘ پروگرام کو تین برس مکمل ہوگئے

لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف شعبوں میں پالیسی سازی میں قیمتی تجاویز اور تعاون کےلئے تمام شہریوں کا شکریہ اَدا کیاعوام کیا

by Srinagar Mail
16/06/2024
A A
ماہانہ’عوام کی آواز ‘ پروگرام کو تین برس مکمل ہوگئے
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/16 جون2024ئلیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے” عوام کی آواز“ پروگرام کے تین مکمل ہونے پر آج کی قسط کو جموںوکشمیر کے شہریوں کوجموںوکشمیر کی ترقی میں ان کے گراں قدر تعاون اور عزم کے لئے وقف کیا۔لیفٹیننٹ گورنر کہا کہ” عوام کی آواز“ پروگرام کو آج تین برس مکمل ہو گئے ہیں۔ شہریوں کی قیمتی تجاویز نے مختلف شعبوں میں پالیسی سازی میں مدد کی۔ اس پروگرام نے نچلی سطح پر جن بھاگیداری کو بھی مضبوط کیا ہے اور لوگوں کو ملک ملک کی تعمیر کے عمل میں سرگرمی سے حصہ لینے کی ترغیب دی ہے۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کے لوگوں کو پارلیمانی اِنتخابات میں زبردست حصہ لینے پر مُبارک باد دی۔ اُنہوں نے کہا کہ حالیہ پارلیمانی اِنتخابات میں ریکارڈ رائے دہندگان کا ٹرن آو¿ٹ جمہوریت اور آئین پر لوگوں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔منوج سِنہانے رِیاسی میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے شہریوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا اور اَپنے پیاروں کو کھونے والے کنبوں کے ساتھ دلی اِظہارِ تعزیت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،”میں لوگوں کو یقین دِلاتا ہوں کہ اِس حملے کے پیچھے جو لوگ ہیں اُنہیں ان کے وحشیانہ اور گھناو¿نے فعل کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ متحد رہیں اور دہشت گردی کے ماحول کو مکمل طور پر بے اثر کرنے کے لئے ہماری پولیس فورس اور سیکورٹی ایجنسیوں کو معلومات فراہم کریں۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے اِس ماہ کی قسط میں جموں کے ترون شرما اور سنینا ابرول اور کشمیر کے تعلق رکھنے والے شبیر احمد ڈار جیسے شہریوں کی یوگا کو مقبول بنانے اور اسے جن ۔آندولن میں تبدیل کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
اُنہوں نے کہا کہ 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات کے لئے سٹیج تیار ہے۔ یوگا صحت اور تندرستی کے لئے بے حد مفید اور فائدہ مند ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ َاب نظم و نسق یوگا کا منتر ہے جو دماغ اور جسم کے درمیان ٹھیک توازن رکھنے پر زور دیتا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بڈگام کی نسیمہ بانو کی طرف سے دودھ پتھری میں ’زیرو ویسٹ‘فوڈ سٹال کی مثالی کاوشوں کا اشتراک کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ منفرد اَقدام نہ صرف مقامی لوگوں اور سیاحوں کو ہمارے قدرتی اور ثقافتی ورثے کے بارے میں آگاہ کر رہاہے بلکہ دیگر فوڈ انٹرپرینیوروں کو بھی دیرپا سیاحتی طریقوں کو اَپنانے کی ترغیب دے رہا ہے۔
اُنہوں نے گلیشیئر۔ گلیشیئر لیک ۔ کلائمیٹ ریلیشن شپ ریسرچ شعبے میں گلیشیل سائنسدان الفت مجید کی خدمات کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں ایک ٹریل بلزر کے طور پر اُبھری ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے گاندربل کے ملک شگفتہ نبی کو مصیبت زدہ خواتین کی مدد کرنے ، اُن کی زندگیوں میں امیُد پیدا کرنے اور دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے سراہا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ڈاکٹر پیر زادہ معراج الدین رفیقی کی جانب سے عید مبارک

Next Post

عید الالضحیٰ کی تقریب سعید آج

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

Next Post
عید الالضحیٰ کی تقریب سعید آج

عید الالضحیٰ کی تقریب سعید آج

امت شاہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ‘ جموں وکشمیر کی صورتحال پر غورخوض

امت شاہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ‘ جموں وکشمیر کی صورتحال پر غورخوض

لیفٹنٹ گورنر کے مقبول عام ریڈیو پروگرام ’عوام کی آواز ‘ کے تین برس مکمل

لیفٹنٹ گورنر کے مقبول عام ریڈیو پروگرام ’عوام کی آواز ‘ کے تین برس مکمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail