سید اعجاز
ترال//عوامی شکایت کو مقامی سطح سننے اور ان کے حل کے لئے جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے دور افتادہ علاقے کارملہ میں بلاک دیوس کا ایک پروگرام ڈسٹرکٹ ڈیولوپمنٹ ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ کی صدارت میں اے ڈی سی اوربی ڈی او ترال کی موجودگی میں منعقد ہوا ہے جس میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنے درپیش مسائل کو یہاں حکام کے سامنے رکھا ہے اس دوران متعدد مسائل کو موقعے پر ہی حل کیا گیا ہے جبکہ کچھ مسائل کو آنے والے وقت میں حل کرنے کا یقین دلایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا جو مسائل سب ضلع انتظامیہ کے حد اختیارمیںہوں گے انہیں حل کیا جائے جبکہ باقی مسائل کو انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لاکر انکا بھی حل کریں گے ۔اس دوران اے ڈی سی ترال ایس وائی نقاش نے تمام ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس طرح پروگراموں میں حاضری کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے بتایا جو ملازمین بلا کسی عذر کے اس اہم پروگرام میں غیر حاضر رہیں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی ۔