سید اعجاز
ترال//گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں بدھ کے روز ’میٹ دی آتھر“ کے موضع پر ایک روز سمنار منعقد ہوئی ہے جس میں کالج میں زیر تعلیم طلباءاور کالج عملے نے شرکت کی ہے سمنار میں ملک کی مشہوردانش گاہ بنارس ہندو یونیورسٹی کی پروفیسر لتا دھوبے نے ممان خصوصی کی حثیت سے اس تقریب میں شرکت کی ہے ۔ جنہوں نے یہاں طلباءکو انگریزی لٹریچر کے حوالے سے بہتر انداز میں اپنے تجربے اور باقی جانکاری فراہم کی ہے ۔اس تقریب میں اور بھی کچھ ماہرین بھی موجود تھے ۔اس دوران کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مشتاق احمد ملک نے بتایا کہ مہمان خصوصی نے لٹریچر کے حوالے سے بہتر انداز میں جانکاری فراہم کی ہے ۔انہوں نے بتایا اس طرح کے پروگراموں سے بچے مستفید ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا یہ پہلا موقعہ ہے جب ہم اس طرح کے پروگرام منعقد کر رہے ہیں ۔ڈاکٹر مشتاق احمد ملک نے بتایا جب تک میں یہاں پرنسپل ہوں ہم اس طرح کے پروگرام منعقد کرتے رہیں گے کیوں کہ اس طرح کے پروگراموں میں نچے کو انسپریشن ملتی ہے اور بچوں کو پتہ چلتا ہے کہ کالج تعلیم کا اختتام نہیں ہے۔







