سید اعجاز
سرینگر//جموںو کشمیر میں جمعہ کے روز بعد دو پہر12بجے کر26منٹ زلزلہ محسوس کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔نیشنل سنٹر فار سسمالوجی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جمعہ کے روز بعد دو پہریہ زلزلہ آیا جس کی شدت4.1تھی جبکہ زیر زمین دس کلومیٹر تھی زلزلے کا مرکز شمالی کشمیر کاضلع بارہمولہ بتایا گیا ہے ۔ ابتدائی طور کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم شمالی کشمیر کے کچھ علاقوں میں لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر آئے جس کے تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھئے گئے ہیں ۔۔۔۔