سرینگر// /22اگست مرکز کے زیر انتظام علاقے دربگ لہہ میں جمعرات کے روز ایک سکولی بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں یہاںکم بیش28افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوج پولیس اور مقامی لوگوں کے علاوہ باقی سرکاری محکموں کے ملاز مین بچاو کارروائیوں کی غرض سے ہسپتال پہنچانے کی کوشش ہے جہاں داکٹروں نے6افراد کو مردہ قرار دیا جبکہ باقی قریباً22زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہے جن میں سے چند ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق لداخ کے لیہہ ضلع کے ڈربک کے قریب جمعرات کو ایک اسکول بس سڑک سے پھسل جانے کے بعد400فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں تمام سوار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ سکولی عملہ کسی دوسرے ساتھ کے شادی میں جا رہے تھے جس دوران یہاں حادثہ پیش آیا ۔نمائندے نے بتایا واقعے کے فوراً بعد فوج،پولیس ۔ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد بچاو کارروائیوں کی غرض سے یہاں پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے ۔نمائندے مزید بتایا زخمیوں کو خصوصی علاج معالجے کے لئے بذریعہ ہیلی کپٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے کیوںکہ یہ حادثے مین چوک سے قریبا150کلو میٹر کی دوری پر پیش آیا جہاں زخمیوں کوگاڑی میں ہسپتال پہنچانامشکل تھا۔انہوں نے بتایا ہسپتال پہنچانے پر6زخمی افراد نے دم توڑ بیٹھا ہے جبکہ متعدد شدید زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔اس واقعے کے بعد علاقے میں ماتم کی لہر دوڑ گئی۔ڈپٹی کمشنر لیہہ، سنتوش سکھ دیو نے بتایا کہ بس ایک اسکول سے تعلق رکھتی ہے عملے کو لے کر جا رہی تھی اور اس میں کم از کم دو بچے ڈربک کے علاقے کی طرف جا رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ڈی سی نے بتایا کہ چھ افراد کی موت ہو گئی ہے اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے فوج کے قریبی طبی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شدید زخمیوں کو خصوصی طبی امداد کے لیے لیہہ منتقل کیا جائے گا۔