سرینگر//جنوبی کشمیر کے پلوامہ سے دو بار کے ایم ایل اے اور سابق وزیر سید بشیر احمد، سابق پرنسپل اور ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد اشرف ملک اور وسطی کشمیر کے گاندربل سے سابق ٹریجری آفیسر سید جماعت علی شاہ نے جمعرات کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔اس دوران پی ڈی پی نے انہیں بتایا کہ آپ کا وسیع تجربہ اور پیشہ وارنہ لگن مشن کو آگے لے جائے گا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق تینوں شمولیت کرنے والو ں کا پارٹی صدر محبوبہ مفتی اور دیگر سینئر لیڈروں نے خیر مقدم کیا ہے۔پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ نئے شامل ہونے والوں کا وسیع تجربہ اور پیشہ ورانہ لگن پارٹی کے مشن میں بہت زیادہ حصہ ڈالے گی۔ہمیں سید بشیر احمد کو راج پورہ اسمبلی حلقہ کے لیے اپنے امیدوار کے طور پر اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ ان کا وسیع تجربہ اور عوامی فلاح و بہبود سے وابستگی ہماری نچلی سطح پر کی جانے والی کوششوں میں بہت اضافہ کرے گی، "پی ڈی پی نے ایک بیان میں کہاگہا۔سابق پرنسپل اور ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد اشرف ملک کی شمولیت پر، پارٹی نے کہا، "ہمیں اس کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وہ ڈورو اسمبلی حلقہ کے لیے اپنے امیدوار ہیں۔ ان کا وسیع قانونی تجربہ اور انصاف کے لیے لگن جموں و کشمیر میں موثر حکمرانی اور ترقی کے لیے ہمارے مشن میں بہت زیادہ تعاون کرے گی۔”ان کی پارٹی میں شمولیت قیمتی تجربہ لاتی ہے اور جموں و کشمیر کو آگے بڑھانے کے لیے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں کنگن (ST) سیٹ کے لیے JKPDP کا مقابلہ کرنے والا امیدوار بھی قرار دیا گیا ہے،” پارٹی نے گاندربل کے سابق ٹریڑری آفیسر سید جماعت علی شاہ کی شمولیت پر کہا۔