سرینگر//کے این ایس /23اگست پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی) کے سینئر لیڈر و سابق وزیر نعیم اختر نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی پی نئی اسمبلی میں ایک مضبوظآواز بن کر ابھری گئی ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ایک سوال کے جواب میں نعیم اختر نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اتحاد پر کہا کہ ”چلے اچھا ہے مودی جی بھی کہتے تھے400پار مگر ہوا نہیں “۔انہوں نے بتایا کہ اصلی فیصلہ لوگوں کے ہاتھوں میں ہوتا ہے ۔پی ڈی پی کے سینئر لیڈر نے بتایا کہ میرا اپنا ماننا ہے اور ابزرور کی حثیت سے بتاوں گا آپ کو مجھے لگتا ہے کہ جو بھی نئی اسمبلی ہو اس میں پی ڈی پی سب سے مضبوط آواز بن کر ابھرے گی ۔سابق ویزر نے بتایا کہ حتیٰ کہ اس اسمبلی میں کوئی اختیارنہیں ہے کم اختیار ہے اور وہاں جو آواز اٹھانے والا ہوگا وہ چودھری ہارون جیسے لوگ ہوں گے ۔انہوں نے بتایا ہمارا ایجنڈار جو تھا جموںو کشمیر کے لوگوں کو مصیبت سے نکالنا ہے وہ ایجنڈا ہم کبھی نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ نیشنل کانفرنس نے بھی اب وہی جملے اٹھائے وہی باتیں اٹھائے اپنے منشور میں مگرہمیں پتہ ہے کہ ان میں کتنا دم ہے ۔ انہوںبتایا نیشنل کانفرنس کو ایک ملک دیا گیا تھا جو ایک ماچس کے ڈبے کے برابر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بتا رہے ہیں یہ بھی ہم ہی کریں گے انہوں نے الزام لگا یا کہ ان کا اس طرح کے کاموں میں رول رہا ہے ۔ جب ان سے پوچھا گیا ہے کہ اگر آپ کسی اتحاد کی جانب سے دعوت ملے تو کیا کریں گے تو انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ ہے اور عوام کے ساتھ رہیں گے تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ان چیزوں کا فیصلہ پارٹی قیادت لے گی ۔