سرینگر//جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پول نے ہفتہ کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں تقریباً 88 لاکھ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔چیف الیکٹورل آفیسر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں سات اضلاع میں 18 ستمبر کو، دوسرے مرحلے میں چھ اضلاع میں 23 ستمبر کو اور سات اضلاع میں یکم اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی کشمیر کے چار اضلاع اور ڈوڈہ کے تین اضلاع میں پہلے مرحلے میں پولنگ ہوگی۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام پولنگ بوتھوں پر بنیادی کم از کم سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی سمری نظرثانی کے تحت 209 نئے پولنگ سٹیشن بنائے گئے اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد تقریباً 200 پولنگ سٹیشنز کی لوکیشن کا تعین کیا گیا۔”مردوں اور عورتوں کے لیے الگ الگ قطاریں ہوں گی۔ بزرگوں کے لیے علیحدہ انتظامات ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر ہر پولنگ بوتھ پر ویب کاسٹنگ کی جائے گی۔پول نے بتایا، "تقریباً 88لاکھ ووٹر ہیں، جن میں سے 44.89 لاکھ مرد اور 43.83 لاکھ خواتین ووٹر ہیں، اور 163 ٹرانس جینڈر ووٹر ہیں۔کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27اگست ہے۔جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات تین مرحلوں میں 18،25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوں گے۔ نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات سے پہلے، کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے قبل از انتخابات اتحاد کا اعلان کیا اور کہا کہ "وہ زیادہ تر سیٹوں پر اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں۔کانگریس اور این سی نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر لوک سبھا انتخابات لڑے تھے۔ نیشنل کانفرنس نے اننت ناگ اور سری نگر دو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ کانگریس ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکی۔پہلے مرحلے میں 24 اسمبلی سیٹوں پر 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں جن سیٹوں پر پولنگ ہوگی، ان میں پامپور، ترال، الواما، راج پورہ، زینا پورہ، شوپیاں، ڈی ایچ پورہ، کولگام، دیوسر، ڈورو، کوکرناگ (ایس ٹی)، اننت ناگ ویسٹ، اننت ناگ، سری گفوارہ-بجبہاڑہ، شانگوس شامل ہیں۔ اننت ناگ ایسٹ، پہلگام، اندروال، کشتواڑ، پیڈر ناگسینی، بھدرواہ، ڈوڈا، ڈوڈا ویسٹ، رامبن اور بانہال شامل ہے جموں و کشمیر میں کل 90 اسمبلی حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔ جموں و کشمیر میں آخری اسمبلی انتخابات 2014 میں ہوئے تھے۔ گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔