اتوار, جولائی ۱۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

اگر پی ڈی پی کے ایجنڈے کو قبول کیا گیا تو این سی اور کانگریس اتحاد کی حمایت کریں گے: محبوبہ مفتی

پارٹی کا انتخابی منشور پریس کانفرنس میں جاری

by Srinagar Mail
24/08/2024
A A
اگر پی ڈی پی کے ایجنڈے کو قبول کیا گیا تو این سی اور کانگریس اتحاد کی حمایت کریں گے: محبوبہ مفتی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر// پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کو کہا کہ پارٹی حال ہی میں تشکیل پانے والے این سی۔ کانگریس اتحاد کو اپنی مکمل حمایت دے گی اگر دونوں ہماری پارٹی کے ایجنڈے کو قبول کریں گے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق محبوبہ جو سری نگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں، نے کہا کہ پی ڈی پی آئندہ اسمبلی انتخابات میں سیٹوں کے لیے نہیں لڑے گی، بلکہ این سی اور کانگریس کے اتحاد کی مکمل حمایت کرے گی، اگر وہ اس کی منی فسٹو قبول کرتے ہیں۔ پارٹی کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر کا حل شامل ہے۔محبوبہ نے کہا، ”پی ڈی پی کے لیے طاقت اور سیٹوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن اگر پارٹی کے ایجنڈے کو قبول کیا جاتا ہے تو ہم جموں و کشمیر میں اتحاد کی حمایت کریں گے اور ان کے پیچھے پیچھے چلیں گے۔محبوبہ نے ایک سوال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ انتخابات کے بعد کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا، "ہم نے جموں و کشمیر کی شناخت کے تحفظ کے لیے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا تھا، لیکن جب فیصلہ ہو چکا ہے، اب ایجنڈے کی بنیاد پر بی جے پی کے ساتھ اتحاد ممکن نہیں ہے۔مزید برآں، پارٹی کا منشور جاری کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ روایتی راستے کھولے جائیں گے، 200 یونٹ بجلی مفت فراہم کی جائے گی، مسئلہ کشمیر کے حل کو آگے بڑھایا جائے گا اور پی ڈی پی منتخب ہونے پر بات چیت کا عمل شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاہم 200یونٹ تک مفت بجلی دیں گے، پانی پر ٹیکس ختم کرنا چاہتے ہیں، پانی کے لیے میٹر نہیں ہونے چاہئیں۔ جن غریبوں کے گھر میں 1 سے 6 افراد ہیں، ہم مفتی محمد سعید اسکیم کو دوبارہ نافذ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کو ملنے والا چاول اور راشن کافی نہیں ہے، اس لیے ہم غریبوں کو سال میں 12 سلنڈر دیں گے۔ محبوبہ نے کہا کہ مزید ہم سماجی تحفظ جیسے بڑھاپے کی پنشن، بیوہ پنشن وغیرہ کو دوگنا کریں گے۔ اپنے جارہ کردہ انتخابی منشور کو ہاتھ میں پڑھ کر انہوں نے کہا جموںو کشمیر میں ایک لاکھ سے زیادہ خالی اسامیاں ہیں ان کو ایک سال کے اندر پر کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا جسمانی طور خاص افراد کی اسامیوں کو پر کیا جائے گاجبکہ جن لوگوں کو نوکریوں سے بر طرف کیا گیا ہے ان کے کیسوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔منشور میں سکولوں کےCPWکی تنخواہ 1000سے2500کیا جائے گا ۔ پی ڈی پی صدر نے بتایا جیلوں میں بند نوجوانوں کے کو قانونی امداد فراہم کی جائے گی ۔اس کے علاوہ منشور میں متعدد چیزیں شامل ہے جو جموں و کشمیر کے مختلف معاملات کے ساتھ ،منسک ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024: تقریباً 88لاکھ وٹران حق رائے دہی استعمال کریں گے:چیف الیکٹورل آفیسر

Next Post

کیا کانگریس این سی کی علیحدگی پسندی، دہشت گردی کی حمایت کرتی ہے؟: یوگی

Related Posts

فرضی دستاویزات پر نوکری حاصل کرنے کے الزام میں پولیس اہلکارسمیت تین کے خلاف مقدمہ درج

سکینہ اِیتو نے جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال سری نگر میں

سکینہ اِیتو نے جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال سری نگر میں

جاوید احمد رانا نے گجر بکروال ہوسٹلوں میں اَپ گریڈیشن کی ہدایت دی

جاوید احمد رانا نے گجر بکروال ہوسٹلوں میں اَپ گریڈیشن کی ہدایت دی

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں پسماندہ طبقوں کیلئے فلاحی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں پسماندہ طبقوں کیلئے فلاحی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے نور آباد کولگام میں متعدد واٹر سپلائی سکیموں کیلئے سی آر ڈبلیو ایم کا اِفتتاح کیا

سکینہ اِیتو نے نور آباد کولگام میں متعدد واٹر سپلائی سکیموں کیلئے سی آر ڈبلیو ایم کا اِفتتاح کیا

آئی آئی سی ٹی مختلف فلیگ شپ سکیموں کے تحت 11,000 قالین بُننے والوں کی مہارت کو اَپ گریڈ کیا

آئی آئی سی ٹی مختلف فلیگ شپ سکیموں کے تحت 11,000 قالین بُننے والوں کی مہارت کو اَپ گریڈ کیا

Next Post
کیا کانگریس این سی کی علیحدگی پسندی، دہشت گردی کی حمایت کرتی ہے؟: یوگی

کیا کانگریس این سی کی علیحدگی پسندی، دہشت گردی کی حمایت کرتی ہے؟: یوگی

اپنی پارٹی جموں و کشمیر میں 60نشستوں سے الیکشن لڑے گی: الطاف بخاری

اپنی پارٹی جموں و کشمیر میں 60نشستوں سے الیکشن لڑے گی: الطاف بخاری

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024: تقریباً 88لاکھ وٹران حق رائے دہی استعمال کریں گے:چیف الیکٹورل آفیسر

 دہشت گردی کے واقعات ایک آن اور آف صورتحال ،ہم کسی بھی قسم کی صورتحال کےلئے پوری طرح تیار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail