سری نگر:۴۲، اگست: : بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈردیویندرسنگھ رانا نے ہفتہ کو کہا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس اسمبلی انتخابات کے بعد اقتدار میں آنے کے بعد جموں و کشمیر میں دلتوں، گجروں اور دیگر پسماندہ طبقہ جات کے لئے ریزرویشن ختم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق اس امکان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ پارٹی جموں وکشمیر میں حکومت بنائے گی، دیویندرسنگھ رانا نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی ایسا نہیں ہونے دے گی۔ان کا یہ تبصرہ جموں و کشمیر میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے دونوں جماعتوں کے اتحاد کے چند دن بعد آیا ہے۔جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بھاجپا لیڈر دیویندرسنگھ رانا نےنیشنل کانفرنس کے انتخابی منشور ملک دشمن قوتوں کو مضبوط کرنے کا ایک منشورقرار دیا۔انہوں نے مزید کہاکہنیشنل کانفرنس اور کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد جموں و کشمیر میںہمارے دلتوں، گجروں، پہاڑیوں اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کا ریزرویشن ختم کر دیں گے۔نیشنل کانفرنس کے ساتھ قبل از انتخابات اتحاد پر کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے رانا نے کہاکہ کانگریس نے جموں و کشمیر میں اپنے اقتدار کے لالچ کے لیے ہمیشہ لوگوں کے مفادات کو قربان کیا ہے۔ آج نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد کر کے وہ ریزرویشن ختم کرنے جا رہے ہیں اور یہ بڑی تشویش کی بات ہے۔