سرینگر جموںو کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا جموںو کشمیر میں این سی اور کانگریس اتحاد بنائی گی تاکہ یہاں کے عوام کو درپیش مشائلکو دور کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کولیشن میں کچھ چیزوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے جس میں کچھ دینا پڑتا اور کچھ چیزوں لینا پڑتا ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبد اللہ حلقہ انتخاب پانپور کے نیشنل کانفرنس کے امیدوار جسٹس (ر)حسین مسعودی کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد اونتی پورہ میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے ۔ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا جموںو کشمیر میں سرکار کولیشن سرکار کی بنے گی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کولیشن میں کچھ چیزوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے جس میں کچھ لینا پڑتا ہے اور کچھ چیزوں کو دینا پڑتا ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ کولیشن کا فیصلہ جو ہوا اچھا ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سرکار کولیشن سرکار ہی یہاں حکومت بنائے گے۔انہوں نے کہا دفعہ370بحال ہو گا چاہے سوسال لگے ۔نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے بتایا کیا ملک کے لوگوں کو یقین تھا کہ ایک دن ملک آزاد ہوگا لیکن ہوا ۔اسی طرح وقت لگ سکتا ہے ایک دن370بحال ہوگا۔