سرینگر//محکمہ موسمیات کے حکام نے منگل کو کہا کہ جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں 3 ستمبر تک بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق انہوں نے بتایا اس کے بعد موسم بہتری آئے گی۔ حکام نے کہا کہ 27سے 30 اگست تک جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر دیر رات/صبح تک ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید بارش اور گرج چمک کے ساتھ کئی مقامات پر دوپہر تک بارش کا بھی امکان ہےمنگل کے روز بھی وادی کشمیر میںہلکی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا