سری نگر/17 اکتوبر2024ئچیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے اِس مہینے کی 20تاریخ کو ہونے والے میراتھن ایونٹ کے سلسلے میں آج یہاں پولو گراو¿نڈ میں محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام” کشمیر میراتھن ایکسپو“ کا افتتاح کیا۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری کے ہمراہ صوبائی کمشنر کشمیر، کمشنر سیکرٹری سیاحت، ناظم سیاحت کشمیر کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔اُنہوں نے تین روزہ ایکسپو کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ یہ ایونٹ رواں ماہ کی 20 تاریخ کو متعارف کرنے کے بعد ہر سال منعقد کیا جائے گا جس میں ملک بھر میںزائد اَز 2,000 رنر حصہ لے رہے ہیں جن میں کچھ غیر ملکی ایتھلیٹس بھی شامل ہیں۔چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ اِس طرح کی تقریبات جموںوکشمیر یوٹی میں ایکو۔ ٹورازم ، تفریح اور مخصوص سیاحت کے ساتھ ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے عزم کو تقویت دیتے ہیں۔اَتل ڈولونے کہا کہ یہاں منعقد ہونے والی یہ ایکسپو ہمارے کاروباری اَفراد کو اَپنی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے جا رہی ہے۔ اِس کے علاوہ ہماری مخصوص فصلوں اور ہمارے ورسٹائل فنکاروںکے ذریعے تیار کردہ منفرد ہینڈی کرافٹ اور ہینڈلوم آئٹمز کو فروغ دینے کا ایک موقعہ فراہم کرے گا۔اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی سیاحت کے فروغ کا براہ راست تعلق تجارت سے ہے جو بالآخر ہمارے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے۔کمشنر سیکرٹری سیاحت یشا مدگل نے اس ایکسپو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ایکسپو کا اہتمام اس تین روزہ ایونٹ کے اِختتام پر کشمیر میراتھن کے موقعہ پر کیا گیا ہے۔