سرینگر//ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے جمعرات کے روزبس اسٹینڈ ترال کا تفصیلی دورہ کیا ہے جس دوران انہوں نے بس اسٹینڈ ترال کی خستہ حالی اور مسافروں اور ڈرائیوروں کو در پیش مشکلات کا جائزہ لیا ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ممبر اسمبلی نے محکمہ آر اینڈ بی اور میونسپل کمیٹی کے افسران کے ساتھ مل کر مسافروں اور ڈارئیوروں کے ساتھ بات چیت کی ۔اس دوران لوگوں نے انہیں بتایا کہ بس اسٹینڈ خستہ ہوا ہے جس کی وجہ سے یہاں تاجروں کے ساتھ باقی لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ممبر اسمبلی نے یہاںمیڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ترال پائین اور ترال بالا میں موجود دونوں سومو اسٹینڈوں میں عوامی شکایات کو دور کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بس اسٹینڈ ترال کو اس وقت میکڈم بچھانے نا ممکن ہے تاہم تجدید کاری کی جائے گی تاکہ لوگوں کو کسی حد تک آسانی ہوگی۔انہوں نے سید آباد پستونہ گلشن پورہ کے دورے کے بعد بٹہ گنڈ ترال میں ایک بڑی گرام سبھا کی صدارت کی ہے جس دوران گاﺅں کے تعمیراتی منصوبے بھی تیار کئے گئے ہیں۔