کولگام ///وزیر برائے محکمہ تعلیم ، صحت و محکمہ سماجی بہبود جموں و کشمیر سکینہ ایتو نے جمعہ کے روز اپنے حلقے انتخاب دمہال ہانجی پورہ کا دورہ کیاجس دوران حلقہ انتخاب میں جگہ جگہ پر لوگوں نے انہیں مبارک پاد پیش کر کے مباک باد پیش کی ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق علاقے کے لوگوں نے وزیر کو پمبی کے مقام سے ریلی کی صورت میں حلقے انتخاب دمہال ہانجی پورہ پہنچایا ، جس میں علاقے کے لوگوں نے جن میں مرد وزن شامل تھے نے وزیر کا والہانہ اور گرم جوشی سے استقبال کیا اپنے خطاب میں سکینہ ایتو نے کہا کہ میں تمام علاقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے اس مقام تک پہنچایا انھوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب دمہال ہانجی پورہ میںایک بار پھر نئے دور کا آغاز شروع ہوگا۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ دمہال ہانجی پورہ کانسٹچونسی میں تعمیراتی کام پہلے بھی کئے ہیں اور اب ایک اور وژن کے ساتھ اس کانسٹچونسی کو نمبر ون بنانے کی کوشش کریں گئے۔انہوں نے کہا میں لوگوں کی مرہون منت ہوں جنہوں نے مجھے اس لائق سمجھا۔انہوں نے نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ اور عمر عبد اللہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں مجھے ان زمہداریوں کے قابل سمجھا ۔سکینہ ایتو نے بتایا میں ایم بی پی ایس کے طالبہ رہی ہوں مجھے افسوس ہے کہ میں نے مکمل نہیں کیا۔لیکن مجھے علم ہے کہ ہمیں صحت کے ساتھ ساتھ تعلیم اور سماجی بہود محکمے میں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے بتایا ہر محکمے میں قابل اور ذہین افسران موجود ہے اور ہم مل کر ہر محکمے کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں گے ۔