سید اعجاز
ترال//بلاک ڈاڈسرہ کے تحت آنے والے پنچائیت حلقہ شاہ آباد کے خانقاہ علاقے میں جمعہ کے روز ایک گرام سبھا میٹنگ منعقد کی ہے جس میں علاقے سے تعلق رکھنے والے مقامی لوگوں ،مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کے علاوہ ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک اور ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ ترال اس گرام سبھا میں خاص طور شریک رہے۔اس دوران گاﺅں میں مختلف تعمیراتی کاموں کو لوگوں نے مل کر نشان دہی کی ہے ایک تعمیراتی منصوبہ ترتیب دیا ہے ۔ تاہم اوتار سنگھ ترال نے اکثر محکموں کی غیر حاضری پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے انتظامیہ سے اس طرح کی سبھا کو کامیاب بنانے کے لئے حاضری کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے بتایا ان پروگراموں کو لوگوں کو زیادہ سے زیادہ شرکت کرنی چاہے تاکہ بہتر سے بہتر پلان مرتب ہو سکے۔