سری نگر/18 اکتوبر2024ئوزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں اَپنے کابینہ کے ساتھیوں کے دفتری چیمبروں کا دورہ کیا اور اُنہیں باضابطہ طور پر اَپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مُبارک باد دی۔وزیراعلیٰ نے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری اور کابینہ وزرا¿ محترمہ سکینہ ایتو ، جاوید احمد رانا ، جاوید احمد ڈار ، ستیش شرما اور وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو دلی مُبارک باد پیش کی۔دورے کے دوران وزیر اعلیٰ کے ہمراہ اُن کے مشیر ناصر اسلم وانی بھی تھے۔اُنہوں نے نئے مقرر وزراء اور مشیر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ اَپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے نبھائیں گے اور جموںوکشمیر یوٹی کی مو¿ثرحکمرانی میں اَپناحصہ اَدا کریں گے۔اُنہوں نے حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں ان کے کردار کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔وزراءنے اس کے جواب میں وزیراعلیٰ کے دورے اور ان کے حوصلہ افزا الفاظ پر اِظہار تشکر کیا۔اُنہوں نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے ان کی قیادت میں اِجتماعی طور پر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعلی عمر عبداللہ کی قیادت والی کابینہ میں شامل کئے گئے نئے وزراءکو قلمدان تفویض کئے۔
نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری کے پاس تعمیراتِ عامہ (آر اینڈ بی)، صنعت و حرفت، کان کنی، محنت و روزگار اور سکل ڈیولپمنٹ کا چارج ہے۔
سکینہ ایتو کو صحت و طبی تعلیم،سکولی تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور سماجی بہبود کی اہم وزارتوں کا چارج دیا گیا ہے۔
جاوید احمد رانا کو جل شکتی، جنگلات وماحولیات اور قبائلی امور کے محکمے تفویض کئے گئے ہیں۔
جاوید احمد ڈار زرعی پیدوار ، دیہی ترقی و پنچایتی راج، کوآپریٹیو اور الیکشن کے وزیر ہوں گے۔
ستیش شرما کو خوراک، شہری رسدات اور امورصارفین ، ٹرانسپورٹ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی، اَمورِ نوجوان و کھیل کود اور اے آر آئی اینڈ ٹریننگ کا چارج سونپاگیا ہے۔