سرینگر// سینئر بی جے پی لیڈر اور وف بورڑ کی چیر پرسن ڈاکٹر درخشان اندابی نے کہا کہ پہلے یہاں سیاست کے لئے حالات ٹھیک نہیں تھے بلکہ اب ہم نے یہاں سیاست کے لئے راستے ہموار کئے ہیں ۔انہوں نے کہا اب سرکار کو کوئی بہانہ نہیں چلے گا کہ یہاں حالات خراب تھے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق انوتی پورہ میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا پہلے 2014تک یہاں ہڑتال،کرفیو،پتھراو ہوتے تھے لیکن ہم نے یہاں سیاست کے لئے ہموار ماحول تیار کیا ہے ۔اب یہاں سرکار کو لوگوں کا کام کرنا ہے تعمیر و ترقی کے لئے آگے جانا ہے ۔وقف بورڑ چیر پرسن نے بتایا اب سرکار یہ بہانہ نہیں بنا سکتا ہے کہ وہاں ،ہڑتال تھا ،کرفیوں کی وجہ سے ہوا وغیرہ انہوں نے کہا اب کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔اندابی نے کہا کہ سرکار نے جو وعدے عوام کے ساتھ کئے ہیں انہیں نبھانا بھی ضروری ہے ،۔انہوں نے مزید کہا جموں میں بی جے پیکو منڈیٹ ملا اور کشمیر میں نیشنل کانفرنس کو ملا ہے ہم سب سرکار اور اپوزیشن کام لے کئے جو منڈیٹ ملا ہے کوئی بہانہ نہیں چلے گا صرف لوگوں کا کام ہوں۔