سرینگر//بارہمولہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) محمد زاہدہ نے ہفتہ کو بتایا کہ گلمرگ کے بوٹاپتھر علاقے میں جمعرات کو فوج کی گاڑی پر گھات لگا کر کیے گئے حملے میں تقریباً 4ملی ٹینٹ ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن بابا ریشی سے گلمرگ کے جنگلات تک بڑھایا گیا۔کشمیرنیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس لائن (ڈی پی ایل) بارہمولہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، ایس ایس پی نے کہا، کل رات کو روکنے کے بعد ہفتہ کی صبح آپریشن دوبارہ شروع ہوا۔ایس ایس پی بارہمولہ نے کہا کہ پولیس، فوج اور نیم فوجی دستے موقع پر مشترکہ طور پر آپریشن کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابا ریشی سے لے کر گلمرگ کے جنگلات تک پورے علاقے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر تعمیر شدہ علاقوں میں بھی رکھی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شواہد کی بنیاد پر تقریباً تین سے چار عسکریت پسند حملے میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر کے پٹن میں گزشتہ چار دنوں سے کئی تلاشی آپریشن شروع کئے گئے ہیں۔بوٹاپتھری میں راکٹ کے استعمال کے بارے میں ایس ایس پی نے کہا کہ انہوں نے ایسی کوئی تصویر نہیں دیکھی ہے۔