ترال//ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے سنیچر کے روز ترال کے رٹھسونہ نامی گاوں کا دورہ کیا اور یہاں محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے میکڈم بچھانے کے کام کا جائزہ لیا ۔ رفیق احمد نائیک نے بتایا بٹنور ترال کے کچھ گاﺅں کے لنک روڑس کو تعمیر کرنے کے لئے آج ہی منظوری ملی ہے ۔انہوں نے بتایا میں نے حال ہی میں اس حوالے سے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی تھی ۔ انہوں نے بوچھو ،سید آباد سمیت کئی علاقوں میں جا کر کئی تعزیتی مجالس میں شرکت کی ہے ۔ممبر اسمبلی ترال نے بتایا کہ ہم ترال کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی طرف سے کوشش کریں گے ۔ خیال رہے رفیق احمد نائیک نے گزشتہ دنوں نائب وزیر اعلیٰ سے بھی ملاقات کی تھی ۔