ترال//ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے پیر کے روز بتایا کہ ترال کے لوگوں کے دو اہم دیرینہ مطالبات پستونہ وہاب صاحب کھریو اوربگمڑ پہلگام سڑکوں کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں گزشتہ دنوں چیف سیکٹری کو ایک میمورنڈم پیش کیا تھا جس میںباقی مطالبات کے علاوہ وہاب صاحب کھریو اوربگمڑ پہلگام سڑکوںکی تعمیر بھی شامل ہے۔ ممبر اسمبلی ترال نے آج بتایا کہ انہوں نے پھر ایک بار پرنسپل سیکٹری ورکس کے ساتھ ملاقات کی اور مختلف ترال کے مسائل اور مطالبات کے حوالے سے بات کی ہے ۔ رفیق احمد نائیک نے مزید بتایا کہ انہیں یہ بتایا گیا کہ گزشتہ دنوں جو میمورنڈم چیف سیکٹری کو پیش کیا گیا تھا اس میں ترال پستونہ وہاب صاحب اور بگمڈ پہلگام سرکوں کے تعمیر کے حوالے سے چیف سیکٹری نے باضابط طور تفصیلات طلب کئے ہیں ۔انہوں نے کہا مجھے پوری امید ہے کہ دونوں اہم مطالبات سرکار کی نوٹس میں آئے اور دونوں پر کارروائی چل رہی ہے جو علاقے کے لئے سب سے اہم بات ہے ۔انہوں نے کہا ترال ترال سڑک کی کشادگی کے حوالے سے معمالہ حکام کی نوٹس میںلایا گیا ہے جس کے حوالے سے بہت جلد اچھی امید ہے۔