سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے دسمبر میں وادی کشمیر میں نویں جماعت تک کے طلباءکے امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ نویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے تعلیمی سیشن نومبر سے دسمبر کے شیڈول کے مطابق ہوگا۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق تاہم اس بارے میں غیر یقینی صورتحال تھی کہ امتحانات نومبر میں ہوں گے یا دسمبر میں۔ حکام نے اب واضح کیا ہے کہ امتحانات نومبر میں نہیں بلکہ دسمبر میں ہوں گے۔وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے نیوز کو بتایا، "کلاس 9 تک کے امتحانات دسمبر میں ہوں گے۔ والدین اور طلباءکو سردی کے موسم کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔ ای ای امتحانی ہالوں میں تمام ضروری انتظامات کرے گی۔ اس سے قبل دسمبر میں بھی امتحانات منعقد کیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ کلاس 10 سے 12 کے طلباءکا تعلیمی سیشن اگلے سال شروع ہونے والے نومبر-دسمبر سائیکل پر واپس آجائے گا۔2022میں، جموں و کشمیر کے حکام نے اعلان کیا تھا کہ 2022-23کے تعلیمی سال سے یکساں تعلیمی کیلنڈر نافذ کیا جائے گا۔