سری نگر:۴،نومبر: : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ووٹروں کی زیادہ تعداد جمہوری عمل میں لوگوں کے پائیدار اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، لیکن ریاست کی واپسی کی خواہش مضبوط ہے۔ منوج سنہا نے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے دن خطاب کرتے ہوئے خطے کے لیے مکمل ریاست کا درجہ اور آئینی ضمانتوں کی بحالی کےلئے کام کرنے کا عہد کیا۔انہوںنے کہاکہ میری حکومت جموں و کشمیر میں ریاست کی بحالی کےلئے تمام کوششیں کرے گی۔منوج سنہا نے اسبات کی یقین دہانی کرائی حکومت مستحق خاندانوں کو 200 بجلی یونٹ مفت فراہم کرے گی۔ساتھ ہی انہوںنے کہاکہ سرکاری اسکیموں کو لاگو کرنے کےلئے 3 لاکھ ملازمتیں پیدا کررہے ہیں اورکہاکہ پورے زرعی نظام کےلئے سنگل ونڈو سسٹم ہوگا۔جے کے این ایس کے مطابق مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی پہلی قانون ساز اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ ہم ایک دہائی کے بعد انتخابات کے کامیاب اختتام کے بعد یہاں جمع ہوئے ہیں ۔منوج سنہا نے کہا کہ خاص طور پر ان خطوں میں زیادہ ٹرن آو ¿ٹ جو روایتی طور پر علیحدگی پسند جذبات کی وجہ سے مکمل طور پر حصہ نہیں لے سکتے تھے،اوریہ بہت حوصلہ افزا تھا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ریاست کی واپسی کی خواہش مضبوط ہے۔جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ منوج سنہا نے ایوان کو بتایا کہ ریاست کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی ہے جو لوگوں کی آواز سے گونجتی ہے۔ انہوںنے یاددہانی کرائی کہ وزیر اعظم مودی نے جلد از جلد جموں و کشمیر کی ریاست کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔منوج سنہا نے کہاکہ میری حکومت ریاست کی بحالی کے لیے کوششیں کرے گی، اور ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزراءکی کونسل نے حال ہی میں ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے جس میں ریاست کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ اجتماعی مرضی کی عکاسی کرتا ہے اور اس کے حصول کےلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک ٹیم کے طور پر مل کر کام کرنا ہوگا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیرکے لوگوں کو حکومت سے بہت اُمیدیں ہیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو چاہئے کہ وہ لوگوں کی امیدوں اور خواہشات کو پورا کرنے کے لئے حکومت کی مکمل حمایت کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو مزید سیاسی بااختیار بنانے کےلئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ میری حکومت فی گھرانہ 200 یونٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اُن کا کہناتھاکہ حکومت مستحق خاندانوں کو 200 بجلی یونٹ مفت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ، اوراس کیلئے طریقہ کار پر کام کیا جا رہا ہے۔لیفٹنٹ گورنر نے کہاکہ ہم ہائیڈل الیکٹرک کے وسائل سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، اورساتھ ہی کہاکہ جموں وکشمیرسال 2026 تک بجلی میں خود کفیل ہو جائے گا۔ لیفٹنٹ گورنر نے ارکان اسمبلی کو یقین دلایاکہ میری حکومت آپ سب کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔منوج سنہا نے کہا ایوان کے تمام ممبران بشمول ٹریڑری بنچوں نے ان کی بات تحمل سے سنی۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے کہا کہ ان کی حکومت جموں و کشمیر کے بہتر مستقبل کے لئے کام کرے گی جس کی سالانہ شرح نمو7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے اور جموں و کشمیر کی مالی پوزیشن کو مضبوط بنانے کےلئے پرعزم ہیں۔ منوج سنہا نے کہاکہ ایک خوشحال معاشرے کی تشکیل کے لیے جموں و کشمیر کے ہر علاقے کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سمیت لوگوں کی توقعات جن میں بہتر سڑکیں، بجلی، پانی اور انٹرنیٹ سہولیات وخدمات شامل ہیں ان کی حکومت کی اولین ترجیحات ہوں گی۔منوج سنہا نے کہاکہ میری حکومت جموں و کشمیر کے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کے لیے مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے سخت نفاذ کو بھی یقینی بنائے گی۔ رابطے کا خواب پورا ہو رہا ہے۔ دہلی سے کشمیر تک ریل رابطہ جموں و کشمیر کی اقتصادی ترقی کا ایک اہم موڑ ثابت ہو گا۔لیفٹنٹ گورنرنے نے کہاکہ PMGSYاورNABARDاسکیموں کو روح کے ساتھ نافذ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جموں اور سری نگر کے ہوائی اڈوں پر نائٹ لینڈنگ سسٹم معیشت کو فروغ دے گا۔ انہوں نے کہاکہ میری حکومت کوشش کرے گی کہ ترقی جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں تک پہنچے۔منوج سنہانے کہا کہ ان کی حکومت،مرکزی سرکار کے فعال تعاون سے جنگی وسائل کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سی رنگاراجن کی جموں و کشمیر میں غربت سے متعلق رپورٹ کو بھی نافذ کرے گی۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تمام سرکاری عمارتوں کو پی ایم سوریا گھر یوجنا کے تحت شمسی توانائی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ جموں وکشمیر میں منشیات کے استعمال کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے مزید کوششیں کی جائیں گی۔ کسانوں کے لیے، لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے کہا کہ ان کی حکومت اختراعی اقدامات کا وعدہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت شہری علاقوں کے لوگوں کی ضروریات کی بنیاد پر شہری انفراسٹرکچر کو بھی اپ گریڈ کرے گی