سری نگر/08 نومبر2024ئضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے بینکٹ ہال میں’کیرئیر لانچ اینڈ سٹارٹ اپ شوکیس ‘کا اِفتتاح کیا۔
اس تقریب کا اِنعقاد ضلع اِنتظامیہ سری نگر نے ڈِسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر (ڈِی اِی اینڈ سی سی) سری نگر اور آر ایس اِی ٹی آئی سری نگر کے اشتراک سے کیا تھا جس کا مقصد نوجوان کاروباری افراد کو بااِختیار بنانا اور مقامی نوجوانوں کے لئے کیریئر کی ترقی کے اَقدامات کو سپورٹ کرنا تھا تاکہ مختلف سرکاری سکیموں اور اَقدامات کے ذریعے فراہم کردہ مواقع کو تلاش کرنے کے خواہشمند کاروباری اَفراد اور اہم شراکت داروںکو اِکٹھا کیا جاسکے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کی قیادت میں ترقی اور اَنٹرپرینیورشپ کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کو اُجاگر کیا۔