سری نگر/08 نومبر2024ئ
لیبر کمشنر ایس چرن دیپ سنگھ نے آج ان تمام اِی۔ شرم رجسٹرکرنے والوں پر زور دیا کہ جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے وہ آگے آئیں اور اپنے متعلقہ اضلاع میں قریبی تحصیل سپلائی آفس (ٹی ایس او) یا اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک، شہری رسدات و اَمور صارفین کے دفتر یا اسسٹنٹ لیبر کمشنر کے دفتر سے رابطہ کریں تاکہ ان کے حق میں اہلیت کے مطابق راشن کارڈ ترجیحی بنیادوں پر جاری کئے جاسکیں۔