سرینگر//ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے سب ضلع انتظامیہ ترال اور ونتی پورہ پر زور دایا کہ گرونانک دیو جی کے یوم پیدائش کے سلسلے میں حلقہ انتخاب ترال میں کے تمام سکھ فرقے کی آبادی والے علاقوں میں بلا خلل،بجلی ،پانی اور صفائی ستھرائی کا انتظام کیا جائے ۔انہوں کہا ترال میں سکھ فرقے کی بڑی آبادی ہے اس لئے یہاںآج سے ہی اس بارے میں انتظامات مکمل کئے جائیں ۔رفیق احمد نائیک نے بیان میں کہا ہے کہ ترال اس دن مختلف گردواروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام ہو رہا ہے اس لئے انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں تمام سکھ فرقے کے لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔ بیان میں بتایا کہ انہوں بجلی رسیونگ اسٹیشن کا بھی اس سلسلے میں دورہ کیا۔واضغ رہے15نومبر کو گرونانک دیو جی کا555واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے ۔