سرینگر//کے این ایس15٬نومبر مرکزی وزیر امت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ جموںو کشمیراٹوٹ انگ ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے ہم سے چھین نہیں سکتی وہ جمعہ کو ماراشٹریہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطا کر کیا جس دوران انہوں نے ان باتوں کا اظہار ہے کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کہ ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار جیسے لیڈروں کی مخالفت کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی وقف ایکٹ میں ترمیم کریں گے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ”مودی جی وقف بورڈ قانون کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، لیکن ادھو جی، شرد پوار اور سپریا سولے اس کی مخالفت کر رہے ہیں،” شاہ نے مہاراشٹر کے یاوتمال ضلع کے عمرکھیڈ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ ادھو جی، غور سے سنیں، آپ سب جتنا چاہیں احتجاج کر سکتے ہیں، لیکن مودی جی وقف ایکٹ میں ترمیم کریں گے۔شاہ نے کہا کہ 20 نومبر کو ہونے والے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں دو کیمپ ہیں، جن میں سے ایک ’پانڈووں‘ کی نمائندگی بی جے پی کی زیر قیادت مہاوتی اور دوسرے کی ’کوراووں‘ کی نمائندگی مہا وکاس اگھاڑی کرتی ہے۔ادھو ٹھاکرے کا دعویٰ ہے کہ ان کی شیوسینا ہی اصل ہے۔ کیا حقیقی شیوسینا اورنگ آباد کا نام بدل کر سمبھاجی نگر کرنے کے خلاف ہو سکتی ہے؟ کیا حقیقی شیوسینا احمد نگر کا نام بدل کر اہلیہ نگر رکھنے کے خلاف ہو سکتی ہے؟ حقیقی شیوسینا بی جے پی کے ساتھ کھڑی ہے۔راہل بابا کہتے تھے کہ ان کی حکومت لوگوں کے کھاتوں میں فوری رقم جمع کرائے گی۔ آپ ہماچل، کرناٹک اور تلنگانہ میں اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے۔شاہ نے کہا کہ مہاوتی اتحاد نے وعدہ کیا ہے کہ لاڈکی بہین یوجنا کے تحت خواتین کو ماہانہ 2100روپے ملیں گے۔شاہ نے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے ہم سے نہیں چھین سکتی۔