سید اعجاز
اونتی پورہ//وزیر صحت سکینہ اتو نے منگل کی شام جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں زیر تعمیر آل انڈیا میڈیکل انسٹچیوٹ آف میڈیکل سائنس(AIMS)کا دورہ کر کے اور یہاں جاری کام کا جائزہ لیا۔دورے کے بعدمیڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے یہاںہم نے تعمیراتی کمپنیوسے گزارش کی ہے کہ اس کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے کیوںکہ پہلے ہی اس میں دیری ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کچھ مسائل تھے جن کی وجہ سے دیر کوئی مکمل کرنے میںجن کو حل کیا گیا ہے۔اور مقررہ مدت کے اندر کام مکمل ہونا چاہے تاکہ لوگ یہاں اس کا فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے بتایا جموںمیں مکمل ہوا لیکن یہاں کچھ مسائل تھےجس کی وجہ سے دیر ہوئی۔انہوں نے بتایا یہ ایک بڑا پروجیکٹ ہے اور اس میں17عمارتیں زیر تعمیر ہے جس میں مین ہسپتال کی عمارت ہے جو مکمل ہونے کے ساتھ ہی باقی کا کام بھی مکمل ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہاںہر سال 100ایم بی بی ایس طلباءکو تعلیم فراہم کی جائے گی ۔وزیر صحت نے بتایا یہ کوئی چھوٹا پروجیکٹ نہیں ہے۔انہوں نے بتایا اس اہم پروجیکٹ کی راہ میں کچھ رکاوٹ حائل تھی جن کو دور کیا گیا ہے اور انہیں اس پروجیکٹ کو نومبر2025تک مکمل کرنے کا وقت دیا گیا ہے اور نومبر2025تک یہ کام مکمل ہوگا اور وہ مقصد بھی پورا ہوگا جس کے لئے یہ اہم پروجیکٹ تعمیر کیا جارہا ہے ۔