غازی پور، اُترپردیش/19 نومبر2024ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج غازی پور میں ہندی اور بھوجپوری اَدب کی مشہور اَدبی شخصیت ڈاکٹر وویکی رائے کی جنم شتابدی تقریب میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر وویکی رائے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکمت اور نظریات ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے اور ترقی یافتہ قوم کے ہمارے خواب کو پورا کرنے میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹر وویکی رائے جی نے اَپنی تحریروں سے دیہی ہندوستان کی اُمنگوں،عام آدمی اور سماج کے محروم طبقوں کی جدوجہد کو اُجاگر کیا ہے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوںسے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر وویکی رائے کوبہترین خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے مستقبل کے پانچ اہداف کو حاصل کرنے کے لئے پانچ عہد کریں۔اُنہوں نے کہا،” ہمارا پہلا عزم یہ ہونا چاہیے کہ ہم اپنی آزمودہ تہذیبی اَقدار کے ساتھ روابط کو محفوظ اور مضبوط بنائیں اور آرٹ اور اَدب کے خزانے کو نوجوان پود تک پہنچائیں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ معاشرے کے دانشوروں کو بڑی ذمہ داریوں کے لئے تیار رہنا چاہئے اور مستقبل کے چیلنجوں کا حل فراہم کرنا چاہئے۔ ہمارا راستہ اِجتماعی نظریہ¿ کا ہونا چاہئے اور ہمارا چوتھا مقصد اِجتماعی طاقت اور مساوی شعور سے مساوی مواقع کی حامل قوم کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔