جموں/19 نومبر2024ئسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عبدالرحیم راتھر نے آج یہاں نئے اسمبلی کمپلیکس پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ، سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) بھوپندر کمار، سیکرٹری قانون اچل سیٹھی ، سیکرٹری قانون ساز اسمبلی منوج کمار پنڈٹ ، ڈی جی فائنانس ( بجٹ ) محمد سلطان ، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی اور دیگر سینئر اَفسران نے نے شرکت کی۔