ترال//میونسپل کمیٹی ترال کے سابق چیر مین منظور احمد خان نے ایک بیان میں ترال کی معروف دینی علمی ،ادبی شخصیت پیرزادہ مولوی محمد اشرف شاہ نازشکے وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ”مرحوم میرے استاد تھے جنہوں نے اس وقت بھی بچوں کو محبت اور محنت سے علم کے نور سے منور کیاجبکہ وہ ہمیں دنیاوی علوم کے ساتھ ساتھ دینی علم پڑھاتے تھے۔“ منظور احمد خان نے بتایا کہ محمد اشرف صاحب انتہائی شریف النفس شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے ترال کے معروف کمسٹ بشیر احمد بابا ( جانبار) کے وفات پر بھی گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کر کے دونوں خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کر کے مرحومین کے حق میں دعا مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔