جموں 7 دسمبر 2024 ئ چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے آج جگٹی مائیگرنٹ کیمپ کے کشمیری پنڈتوں کی رہائش کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائیزہ لینے کے علاوہ کیمپ میں مقیم تارکین وطن کے مسائل سُنے ۔ چیف سیکرٹری کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری ہوم اور ڈی ایم آر آر اینڈ آر محکموں کے علاوہ ڈپٹی کمشنر جموں ، کمشنر جے ایم سی ، ایس ایس پی جموں ، ریلیف کمشنر ، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ، چیف انجینئر جل شکتی اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے ۔