کولگام، 13 دسمبر ۔جنوبی کشمیر کےکولگام ضلع کے پومبے علاقے میں سیب سے بھرے کنٹینر ٹرک کے نیچے پھنس جانے کے بعد دو افراد لقمہ ااجل۔بن گئے ذرائع نے بتایا کہ ایک اے سی کنٹینر ٹرک جس کا رجسٹریشن نمبر JK03P-0505 تھا، جو سیب لے کر جا رہا تھا، پومبے گاؤں کی ایک سڑک پر الٹ گیا۔ٹرک میں چار افراد سوار تھے، جن میں سے دو حادثے کے فوراً بعد چھلانگ لگانے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ باقی دو گاڑی کے نیچے پھنس گئے۔اس واقعے کے بعد، سخت سردی کے حالات کے درمیان، پولیس، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے بڑے پیمانے پر بچاؤ آپریشن شروع کیا۔
دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد پھنسے افراد کو تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا۔اہلکار نے کہا، "بدقسمتی سے، دونوں زخمی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔”مرنے والوں کی شناخت ریاض احمد راتھر اور مختار احمد ایتو کے طور پر ہوئی ہے جو دونوں گوپال پورہ کولگام کے رہنے والے ہیں۔