سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ایک گاﺅں میں فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین ایک مسلح تصادم آرائی کے دوران حزب المجاہدین کے 5ملی ٹینٹ جاں بحق ہوئے جبکہ اس جھڑپ میں فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے ۔پولیس ذرائع نے بتایا تصادم میں مارے گئے ملی ٹینٹوں میں سال2015سے سرگرام تھا اس تصادم کو فورسزاور پولیس نے ایک بڑی کامیابی کے طور قرار دیا ہے۔مارے گئے ملی ٹینٹوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولی بارود ضبط کیا گیا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق فوج اور پولیس نے بدھ کی شام بہی باغ کولگام علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ۔اطلاع موصول ہونے کے بعد فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور علاقے کو محاصرے میں لیکر یہاں تلاشی آپریشن کا باضابط طور آغاز کیا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے ساتھ ہی یہاں طرفین کے مابین گولیوں کا شدید تبالہ ہو اہے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور 2فورسز اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ابتدائی فائرنگ کے بعد فوسز نے علاقے میں مزید کمک کو طلب کر کے یہاں چھپے ملی ٹینٹوں کو چاروں طرف سے گھیر لیا تمام داخل اور خارجی راستوں کو سیل کیا ۔پولیس نے بتایا اس دوران یہاں ایک جھڑپ شروع ہوئی جس میں حزب المجاہدہین کے5ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں جن میں ایک سال 2015سے سرگرم تھا ۔حکام نے بتایاحزب المجاہدین کاسب سے طویل عرصے تک زندہ رہنے والے ملی ٹینٹ کمانڈر کی ہلاکت کے ساتھ ایک بڑا دھچکا لگا۔ذرائع نے بتایا کہ فاروق احمد عرف نالی اور عمر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اپنے آبائی شہر میں صبح سے پہلے شروع ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں 4 تھیوں کے ساتھ مارا گیا۔جولائی کے بعد سے حزب کے خلاف سیکورٹی فورسز کا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے جب سیکورٹی فورسز نے کولگام ضلع میں ایک الماری میں ایک مضبوط ٹھکانے کے اندر ان کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔پولیس کا کہنا ہےءکہ نالی کی ہلاکت، جو مہاجر مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت کئی معاملات میں کلیدی ملزم ہے، کو تنظیم کے لیے ایک بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے۔ وہ طویل عرصے سے سیکورٹی فورسز سے بھاگ رہا تھا۔پولیس نے بتایا پانچو ملی ٹینٹ مقامی ہے اور حزب سے تعلق رکھتے ہیں ۔مارے گئے ملی ٹینٹوں کے قبضے سے 4اے کے سنتالیس رائفلیں،20میگزین ۔گرنیڈ اور نقدی کے علاوہ باقی گولی بارود ضبط کیا گیا ۔