سید اعجاز
ترال//حال ہی میںسرکار کی جانب سے مختلف علاقوں کواین آئی ٹی کیمپس کے حوالے سے ایک منصوبہ سا منے آیا ہے ۔تاہم سب ضلع ترال کو اس لسٹ میں نہیں رکھا گیا ہے ۔اس حوالے سے ممبر اسمبلی ترال رفیق احمدنائیک نے بتایا اسے قبل کیندری ودالیہ لسٹ میںبھی ترال کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔انہوں سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ ترال میں NITکو قائم کیا جائے جہاں 600سو کنال اراضی پر سکون علاقے میں موجود ہے جو اس ادارے کے قیام کے لئے موضون ہے۔رفیق احمد نائیک نے بتایا انہوں نے اس حوالے سے جموںو کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ سے بات کی جنہوں مجھے یقین دیا کہ میں اس معاملے کو دیکھ لوں گا ۔انہوں نے بتایا کہ مجھے امید ہے وزیر اعلیٰ ترال کے لوگوں کو مایوس نہیں ہونے دیں گے ۔