پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

جنوبی کشمیر میں شدید سردی کی لہر برقرار،وسطی اور شمالی کشمیرمیں کم سردی دوران شب برف وباراں کاامکان

ہفتہ کوکشمیرمیں بادلوںکا جماﺅ ،کئی دنوں بعد سورج بادل کے پیچھے چھپ گیا

by Srinagar Mail
11/01/2025
A A
چند دنوں کی راحت کے بعد جموں و کشمیر کے کچھ حصے سردی سے کانپ اٹھے
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر :۱۱، جنوری: : دوران شب درجہ حرارت میں قدرے بہتری اور مطلع ابرآلودرہنے کے بیچ موسمیاتی ماہرین نے ہفتہ اور اتوارکی درمیانی رات جموںکے میدانی علاقوں میں بارش اورکشمیرکے الگ تھلگ اونچے علاقوں میں برف باری کاامکان ظاہر کیا۔اس دوران جنوبی کشمیرمیں سردی کی لہر برقراررہی تاہم وسطی اورشمالی کشمیرمیں رات کے درجہ حرارت میں بہتری درج ہوئی ۔جے کے این ایس کے مطابق ہلکی برفباری اوربارش کی پیش گوئی کے درمیان کشمیر بھر میں سرد موسم برقرار ہے۔جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کے دوران کشمیر بھر کے تقریباً تمام موسمی مراکز میں درجہ حرارت منجمد کرنے والی سطح سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔ایک نجی موسمیاتی گروپ کشمیر وید کے مطابق ایک تازہ قریب آنے والے مغربی خلل کی وجہ سے، جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں آج یعنی ہفتہ اوراتوار کی درمیانی رات اور صبح کے درمیان بالخصوص جموں خطہ کے میدانی علاقوں میں میں بارش اور کشمیرکے الگ تھلگ اونچے علاقوں میں برف باری کا65فیصدامکان ہے۔اسی تناظر میں موسمیاتی مرکزسری نگرنے ایک بیان میں بتایاکہ 11جنوری کومطلع ابرآلودرہنے کے بیچ جموںکے میدانی علاقوں میں بارش اورکشمیرکے الگ تھلگ اونچے علاقوں میں برف باری کاامکان ہے تاہم 12جنوری کو صبح سے دوپہرتک مطلع ابرآلودرہنے کے بعد موسم میں بہتری آئے گی۔13جنوری کو خشک موسم کے ساتھ بنیادی طور پرآسمان صاف رہے گا جبکہ 14جنوری کوبھی موسم خشک مگرابرآلودرہنے کاامکان ہے۔تاہم 15اور16جنوری کو مطلع ابرآلودرہنے کے بعد الگ تھلگ مقامات پر ہلکی برف باری ہوسکتی ہے،اور17سے18جنوری کے درمیان آسمان پربادل چھائے رہیں گے ۔اس دوران شبانہ درجہ حرارت کافی کم رہنے کی وجہ سے جنوبی کشمیر سردی کی لپیٹ میں ہے۔جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات لارنو کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.0، شوپیان میں منفی8.0،پہلگام میں منفی7.6،اننت ناگ میں منفی6.4، پلوامہ میں منفی5.4،کولگام میں منفی6.6، قاضی گنڈ میں منفی6.5ڈگری ریکارڈکیاگیا ۔شبانہ درجہ حرارت میں کسی قدر بہتری کے باوجود وسطی اور شمالی کشمیر میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے۔جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات سری نگرمیںکم سے کم درجہ حرارت منفی 3.6، کپواڑہ میں منفی4.4، گلمرگ میں منفی6.5،سونمرگ میں منفی3.6، بانڈی پورہ میں منفی3.6، بارہمولہ میں منفی2.6اوربڈگام میں منفی3.6 ڈگری ریکارڈکیاگیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

آن لائن مالیاتی دھوکہ دہی ,کلگام سائبر سیل نے گزشتہ سال 13,69,377روپے برآمد کیے

Next Post

لفٹینٹ گورنر نے ’ منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی ‘ پر کانفرنس میں عملی طور پر شرکت کی

Related Posts

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ اتوار کو متوقع: وزیر تعلیم سکینہ ایتو

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

سالانہ امرناتھ یاترا 2023:2راستوں پرہونگے یاتریوں کیلئے120لنگرخانے

سالانہ امر ناتھ یاترا2025۔اب تک 20ہزارسے زیادہ عقیدت مند پہنچے: ایل جی منوج سنہا

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے ضلعی پروجیکٹ یونٹوں کو عوامی معلومات کیلئے ڈیش بورڈبنانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے ضلعی پروجیکٹ یونٹوں کو عوامی معلومات کیلئے ڈیش بورڈبنانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی

ڈِی ایم آر آر آر کی اننت ناگ اور کولگام میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا اِنعقاد

ڈِی ایم آر آر آر کی اننت ناگ اور کولگام میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا اِنعقاد

Next Post
لفٹینٹ گورنر نے ’ منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی ‘ پر کانفرنس میں عملی طور پر شرکت کی

لفٹینٹ گورنر نے ’ منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی ‘ پر کانفرنس میں عملی طور پر شرکت کی

نومنتخب اراکین اسمبلی کیلئے 3 روزہ اورنٹیشن پروگرام اختتام پذیر

نومنتخب اراکین اسمبلی کیلئے 3 روزہ اورنٹیشن پروگرام اختتام پذیر

وزیر اعلیٰ نے پی ایم مودی کے سونمرگ میں سونمرگ ٹنل کے افتتاح سے قبل انتظامات کا جائیزہ لیا

وزیر اعلیٰ نے پی ایم مودی کے سونمرگ میں سونمرگ ٹنل کے افتتاح سے قبل انتظامات کا جائیزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail