پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

لفٹینٹ گورنر نے ’ منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی ‘ پر کانفرنس میں عملی طور پر شرکت کی

جے اینڈ کے ڈرگ سنڈیکیٹ اور نارکو ٹیرر گٹھ جوڑ کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ سنہا

by Srinagar Mail
11/01/2025
A A
لفٹینٹ گورنر نے ’ منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی ‘ پر کانفرنس میں عملی طور پر شرکت کی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں 11 جنوری 2025 ئ مرکزی وزیر داخلہ اور کواپریشن مسٹر امت شاہ نے نئی دہلی میں ’ منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی ‘ پر ایک علاقائی کانفرنس کی صدارت کی جس کا اہتمام نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی ) نے کیا تھا ۔ لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے ورچوئلی طریقہ کار پر جموں سے حصہ لیااور منشیات کے سمگلروں کے گٹھ جوڑ کو بے اثر کرنے اور منشیات کی لعنت کا مقابلہ کرنے کے جموں و کشمیر کے عزم پر زور دیا ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ سال 2024 میں منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی غیر قانونی آمدنی کو نشانہ بنانے کیلئے ٹھوس کوششیں کی گئی تھیں اور سمگلرز اور فارن ایکسچینج مینیپولیٹر ایکٹ( ایس اے ایف ای ایم اے ) کے تحت اسمگلروں کی 188 جائیدادوں کی قربت کیلئے نشاندہی کی گئی ہے ۔ پی آئی ٹی ۔ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 274 مجرموں کو حراست میں لیا گیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ 2024 میں پچھلے برسوں کے مقابلے میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی اور 210 کو سزائیں دی گئیں جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ ہے ۔ 2024 میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت تقریباً 1514 مقدمات درج کئے گئے اور 2260 گرفتاریاں کی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت منشیات کی پوری سنڈیکیٹ کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے جو ملک کی خود مختاری اور سلامتی کیلئے سنگین اور براہ راست خطرہ ہے ۔ مقدمات کی جلد سماعت کیلئے پانچ خصوصی عدالتیں قائم کی گئی ہیں ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا اب تمام معاملات میں مالی تحقیقات کی جا رہی ہیں تا کہ آگے اور پیچھے کی طرف روابط کا پتہ لگایا جا سکے تا کہ ہر این ڈی پی ایس معاملے میں پورے نیٹ ورک کو بے اثر کر دیا جائے ۔
انہوں نے کہا عزت مآب وزیر اعظم شری نریندر مودی اور عزت مآب وزیر داخلہ شری امیت شاہ کی رہنمائی میں جموں و کشمیر یونین ٹیر ٹری نے منشیات کی سمگلنگ اور منشیات کے استعمال سے نمٹنے کیلئے ایک مکمل حکومتی نقطہ نظر اپنایا ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ مختلف پہلوو¿ں اور چیلنجوں پر بین محکمہ جاتی تال میل کو یقینی بنایا گیا ہے اور پچھلے دو برسوں میں باقاعدہ میٹنگز منعقد کی گئی ہیں ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ فرانزک لیبز کو مضبوط بنایا گیا ہے اور جدید آلات کے ساتھ ساتھ افرادی قوت کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ۔ اس کے نتیجے میں لیبز کے موثر کام اور ابتدائی چارج شیٹ دائر کرنے اور مقدمات کی موثر ٹرائل کے ذریعے پورے قانونی انصاف کے فریم ورک کو مضبوط بنایا گیا ہے ۔

 

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جنوبی کشمیر میں شدید سردی کی لہر برقرار،وسطی اور شمالی کشمیرمیں کم سردی دوران شب برف وباراں کاامکان

Next Post

نومنتخب اراکین اسمبلی کیلئے 3 روزہ اورنٹیشن پروگرام اختتام پذیر

Related Posts

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ اتوار کو متوقع: وزیر تعلیم سکینہ ایتو

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

سالانہ امرناتھ یاترا 2023:2راستوں پرہونگے یاتریوں کیلئے120لنگرخانے

سالانہ امر ناتھ یاترا2025۔اب تک 20ہزارسے زیادہ عقیدت مند پہنچے: ایل جی منوج سنہا

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے ضلعی پروجیکٹ یونٹوں کو عوامی معلومات کیلئے ڈیش بورڈبنانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے ضلعی پروجیکٹ یونٹوں کو عوامی معلومات کیلئے ڈیش بورڈبنانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی

ڈِی ایم آر آر آر کی اننت ناگ اور کولگام میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا اِنعقاد

ڈِی ایم آر آر آر کی اننت ناگ اور کولگام میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا اِنعقاد

Next Post
نومنتخب اراکین اسمبلی کیلئے 3 روزہ اورنٹیشن پروگرام اختتام پذیر

نومنتخب اراکین اسمبلی کیلئے 3 روزہ اورنٹیشن پروگرام اختتام پذیر

وزیر اعلیٰ نے پی ایم مودی کے سونمرگ میں سونمرگ ٹنل کے افتتاح سے قبل انتظامات کا جائیزہ لیا

وزیر اعلیٰ نے پی ایم مودی کے سونمرگ میں سونمرگ ٹنل کے افتتاح سے قبل انتظامات کا جائیزہ لیا

سکمز کی خود مختاری کو بحال کرنا میری حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

کٹرا میں ٹرینوں کی تبدیلی سے حفاظت یقینی ہوگی: عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail