سرینگر//ایک اہم فیصلے میں، حکومت نے جمعرات کو مرکزی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنروں کے الاو¿نسز پر نظر ثانی کے لیے آٹھویں پے کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے کہا کہ آٹھویں تنخواہ کمیشن کے قیام کا فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لیا تھا۔ساتواں تنخواہ کمیشن 2016 میں قائم کیا گیا تھا، اور اس کی مدت 2026میں ختم ہوگی۔ویشنو نے مزید کہا کہ کمیشن کے چیئرمین اور دو ممبران کا جلد ہی تقرر کیا جائے گا۔