سرینگر:۰۲،جنوری: : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاہے کہ اعضاءکا عطیہ زندگی کا نصب العین ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ یہ بے لوث عمل نہ صرف وصول کنندگان کو مثبت طور پرمتاثر کرتا ہے بلکہ پیوند کاری کے خواہاں افراد کے اہل خانہ اور دوستوں کی زندگیوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔منوج سنہا نے اس موقعہ پر کہاکہ اعضا ءعطیہ کرنے والوں کی فہرست میں میرا نام بھی شامل کر لیاجائے ۔جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کوسرمائی دار الحکومت جموں میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عطیہ دہندگان کو اعضاءکا عطیہ زندگی بخشنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے حاضرین سے مخاطب ہوکر کہاکہ آئیے ہم سب ان کوششوں میں شامل ہوں اور اعضاءاور بافتوں (ٹشوز) کے عطیہ کے ذریعے معاشرے میں اپنا قیمتی حصہ ڈالیں ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ایس جین سبھا جموں و کشمیر اور بھارتیہ جین سنگٹھن کی طرف سے اعضاءکے عطیہ کو فروغ دینے کےلئے منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کے دوران خود بھی اعضا عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔اس موقعے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ریاستی اعضاء اور ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن سے عطیہ دہندگان کی فہرست میں ان(منوج سنہا) کا نام شامل کرنے کی درخواست کی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاہے کہ اعضاءکا عطیہ زندگی کا نصب العین ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ یہ بے لوث عمل نہ صرف وصول کنندگان کو مثبت طور پرمتاثر کرتا ہے بلکہ پیوند کاری کے خواہاں افراد کے اہل خانہ اور دوستوں کی زندگیوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔لوگوں کو اعضاءکے عطیہ کے لئے ترغیب دے کر عظیم خدمات انجام دینے کے لیے بھارتیہ جین سنگٹھن کی ستائش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے اس نیک مقصد سے وابستہ سماجی تنظیموں اور رضاکاروں کی حمایت کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے مزید کہا کہ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اعضاءکی پیوند کاری کو سستی اور قابل رسائی بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں کی جائیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہسپتالوں میں اعضاءکے عطیہ اور ٹرانسپلانٹ یعنی پیوند کاری سے متعلق مستقل ہیلپ ڈیسک قائم کیے جانے چاہئیں تاکہ اعضاءکے عطیہ سے متعلق جانکاری فراہم کی جا سکیں اور غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ہسپتالوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز ساتھ مل کر اعضاءاور ٹشو عطیہ کیمپوں کا انعقاد کریں تاکہ لوگوں کو آگاہ کیا جا سکے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔اس تقریب میں بھارتیہ جین سنگٹھن نے سماج کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو تعلیمی کھلونے فراہم کرنے کے لیے بی جے ایس کھلونا بینک بھی شروع کیا اور نوجوانوں کو بی جے ایس پرتیبھا سمان سے بھی نواز