جموں 20 جنوری 2025 ئ
لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج وزارت صحت اور خاندانی بہبود حکومت ہند کی آیوشمان بھارت آرگن ڈونیشن رجسٹری ( notto.abdm.gov.in ) پر رجسٹر کر کے اعضاءعطیہ کرنے کا عہد لیا ۔
ریاستی اعضاءاور ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائیزیشن ( ایس او ٹی ٹی او ) کے نمائندوں ، ڈاکٹر الیاس شرما نوڈل افسر، ڈاکٹر سنجیو پوری جوائینٹ ڈائریکٹر اور عرفان احمد لون ٹرانسپلانٹ کوآرڈینیٹر نے راج بھون کا دورہ کیا اور لفٹینٹ گورنر کو عہد نامہ سونپا ۔
اس موقع پر سندیپ جین صدر اور بھارتیہ جین سنگٹھن ، جموں و کشمیر کی جنرل سیکرٹری مونیکا جین بھی موجود تھیں ۔
اس سے قبل لفٹینٹ گورنر نے پچھلے کل یعنی 19 جنوری کو بھارتیہ جین سنستھان کے زیر اہتمام ایک پروگرام کے دوران اعضاءکے عطیہ کیلئے اپنی رضا مندی ظاہر کی تھی ۔