جموں 20 جنوری 2025 ئ لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے ایس ڈبلیو آر پنگالا کارتک کو خراجِ عقیدت پیش کیا ، جنہوں نے سوپور میں ڈیوٹی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” میں ہماری فوج کے بہادر پنگالا کارتک کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا ۔ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں شہید کے خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے ۔ “