سرینگر//جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہ نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد ٹوٹنے کے دہانے پر ہے، انہیں "بد نیتی پر مبنی” اور "من گھڑت” قرار دیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق طاریق حمیدقرہ نے زور دے کر کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور کانگریس اس اتحاد اور موجودہ نظام کی حمایت میں پابند ہے۔یہ محض بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی، من گھڑت اور تعمیر شدہ افواہیں ہیں۔ میرے پاس اس کے بارے میں کہنے کو بہت کچھ نہیں ہے۔ یہ جواب دینے کی چیز نہیں ہے،۔انہوں نے تاہم مزید کہا کہ وہ ریاست کی بحالی کے اپنے بنیادی مطالبے کا اعادہ کر رہے ہیں اور جب تک ریاست بحال نہیں ہو جاتی وہ کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ریاست کی بحالی ہمارا بنیادی موقف ہے۔ ہم اس وقت تک کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے جب تک کہ ریاست کا درجہ بحال نہیں ہو جاتا۔سوشل میڈیا پر کئی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ کانگریس جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔