جموں/27جنوری2025ئچیئرمین سیو یوتھ سیو فیوچر فاو¿نڈیشن وجاہت فاروق بٹ نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ اِس موقعہ پر اُن کے ہمراہ صدر وومن وِنگ محترمہ انیقہ نذیر اورصدر جنوبی کشمیر زونل مدثر احمد ڈار بھی موجود تھے۔ وجاہت فاروق بٹ نے لیفٹیننٹ گورنر کو نوجوانوں کی ہنرمندی کی ترقی ، خصوصی تربیت کے ذریعے خواتین کو بااِختیار بنانے اور جموں و کشمیر میںکمیونٹیوں کی ترقی اور بااِختیار بنانے کے لئے دیرپا مواقع سے متعلق مختلف اہم مسائل سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سیو یوتھ سیو فیوچر فاو¿نڈیشن کے ممبران کو سماجی اِصلاحات اور بااِختیار بنانے کے لئے جموں و کشمیر حکومت کے باوقار ایوارڈ کے لئے مُبارک باد دی اور فاو¿نڈیشن سے وابستہ تمام اَفراد کی معاشرتی بے لوث خدمت کے لئے سراہا۔