جمعرات, دسمبر ۲۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

سرینگر میں سہ ماہی کوہ ماراں کے تازہ شمارے ‘ گوشہ عمر مجید’ کی رسم رونمائی

by Srinagar Mail
28/01/2025
A A
سرینگر میں سہ ماہی کوہ ماراں کے تازہ شمارے ‘ گوشہ عمر مجید’ کی رسم رونمائی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
زبیرقریشی
سرینگر کے ایک مقامی ہوٹل میں منگل کو ایک پروقار ادبی تقریب کے دوران سہ ماہی کوہ ماراں کے تازہ شمارے ” گوشہ عمر مجید” کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔
تقریب کی صدارت سرکردہ ادیب اور تاریخی مبصر ظریف احمد ظریف نے انجام دی جبکہ انکے ہمراہ ایوان صدارت میں سرکردہ فکشن نگار اور فکشن رائٹرس گلڈ کے سرپرست وحشی سعید، شعبہ صحافت کشمیر یونیورسٹی کے سابق سربراہ،  پروفیسر ناصر مرزا ، سرکردہ صحافی اور ادیب جاوید آزر اور نامور نقاد اور شعبہ اردو کشمیر یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق حیدر بھی موجود تھے۔
تقریب کے آغاز میں سہ ماہی کوہ ماراں کے مدیراعلیٰ سہیل سالم نے سبھی مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کوہ ماراں کے تازہ شمارے کا مختصر خاکہ پیش کیا۔
کوہ ماراں کے اس شمارے میں مرحوم عمر مجید کا خصوصی گوشہ شائع کیا گیا ہے اس مناسبت سے مرحوم عمر مجید کی ادبی خدمات پر مبنی تبصرہ صوفی بشر بشیر نے پیش کیا۔
کوہ ماراں کے تازہ شمارے کی رسم رونمائی سے قبل ڈاکٹر نذیر کمار کا تحریر کردہ تبصرہ زبیرقریشی نے پیش کیا جس کے بعد رونمائی کی رسم انجام دی گئی۔
 تقریب کے دوران ڈاکٹر شہزادہ سلیم نے عمر مجید کے افسانوں کا سماجیاتی مطالعہ کے عنوان سے ایک مقالہ پیش کیا جبکہ اس موقعے پر کئی سرکردہ شخصیات کو انکی ادبی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ اعزاز حاصل کرنے والوں میں محمد یوسف شاہین، صوفی بشر بشیر،  شیخ بشیر، نیاز احمد بٹ ڈاکٹر شہزادہ سلیم  اور زبیرقریشی شامل ہیں۔
تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقررین نے جہاں سہیل سالم کی کاوشوں کی سرہنا کی تو وہیں گوشہ عمر مجید شائع کرنے پر خصوصی مباک باد دی۔
تقریب میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ادبا شعرا اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض نیاز بٹ نے انجام دیئے جبکہ تحریک شکرانہ زبیرقریشی نے ادا کی۔
ShareTweetSendSendShare
Previous Post

چیئرمین سیو یوتھ سیو فیوچر فاو¿نڈیشن وجاہت فاروق بٹ نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات

Next Post

مرکزی وزیر نے بارہمولہ میں اسپریشنل ڈِسٹرکٹ پروگرام کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
مرکزی وزیر نے بارہمولہ میں اسپریشنل ڈِسٹرکٹ پروگرام کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

مرکزی وزیر نے بارہمولہ میں اسپریشنل ڈِسٹرکٹ پروگرام کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم :خطہ پیرپنچال کے آرپارشب خوانی کی رُوح پرور مجالس

معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم :خطہ پیرپنچال کے آرپارشب خوانی کی رُوح پرور مجالس

وزیر زراعت کا گلستان نیوز نیٹ ورکس کنکلیو سے خطاب

وزیر زراعت کا گلستان نیوز نیٹ ورکس کنکلیو سے خطاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail