لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری جِتن کشور اورمعالج ڈاکٹر وِجے ساگر کو الوداعیہ دِیا۔ تقریب میں راج بھون کے افسران نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جِتن کشور اور ڈاکٹر وِجے ساگر کو مومنٹوز سے نوازا اور راج بھون میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے ان کے پیشہ ورانہ طرز ِعمل اور مخلصانہ لگن کی ستائش کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جمعرات کو جِتن کشور کو گاندربل کا ضلع ترقیاتی کمشنر مقرر کیا۔ ڈاکٹر وِجے ساگر 31 جنوری کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔