بدھ, جون ۲۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

انسانی دخل اندازیوں اور غفلت شعاریوں سے جموں وکشمیرمیں جنگلوںکوخطرات لاحق

گزشتہ2دہائیوں میں 23 فیصد جنگلات آگ کی نذر

by Srinagar Mail
03/02/2025
A A
مسلسل خشک سالی اور برف باری نہ ہونے کا دوسرا تشویشناک رخ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر: ۳،فروری:  : جموں وکشمیرکے معتدل آب وہوا اور یہاں کی قدرتی خوبصورتی میں ہزاروں ہیکٹئر پر پھیلے سرسبز و شاداب جنگلوں کا نمایاں رول رہاہے اور ساتھ ہی ماحولیاتی تواز ن میں بھی جنگلات کا کردار اہم رہاہے ،لیکن گزشتہ دوسے تین دہائیوں کے دوران جنگلوںمیں بڑھتی انسانی دخل اندازیوں ،سرگرمیوں اور غفلت شعاریوں سے نہ صرف سبز سونے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے بلکہ جموں وکشمیرکا ماحولیاتی توازن بگڑجانے کے اثرات اب یہاں کی موسمی صورتحال یا موسمی تغیر وتبدل پر بھی عیاں ہوچکے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق موسم گرما کے ایام میں معمول سے زیادہ گرمی ،موسم سرما کا دورانیہ کم ہوجانا ،اور سرمائی مہینوں میں کبھی درجہ حرارت کا ریکارڈ سطح پر گراﺅٹ کا شکار ہونا اورسردیوں کے ایام میں تیز دھوپ کا نکلنا اور ساتھ ہی گرم ہواﺅں کا سردہواﺅں پر غالب آنا اسی بدلتی موسمی وماحولیاتی صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے ۔قومی آفات سماوی اتھارٹی کی جانب سے جموں وکشمیر میں وقتاً فوقتاً جنگلات میں آگ لگنے کا انتباہ جاری کیا جاتا رہا ہے۔عام طور پر نومبر سے فروری تک جنگلات میں آگ لگنے کے زیادہ امکانات رہتے ہیں اور اس کی بڑی وجہ خشک موسم ہوتا ہے۔ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیاگیا ہے کہ جموں وکشمیر کے جنگلات جو اس کے ک ±ل رقبے کے تقریباً11 فیصد ہیں طویل خشک موسم جیسے عوامل کی وجہ سے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا کررہے ہیں۔سال 2020 میں جموں وکشمیر میں 10.15 لاکھ ہیکٹر قدرتی جنگلات تھے۔ لیکن سال 2023 میں خطے میں 112 ہیکٹر جنگلات کا خاتمے ہوا تھا جو 68.8 کلو ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے برابرہے۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ2 سے 3 دہائیوں کے دوران جموں و کشمیر میں جنگلات کا کافی نقصان ہوا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ سے جموں وکشمیر میں 952 ہیکٹر جنگلات کا صفایا ہوا ہے اور دیگر وجوہات سے 3230 ہیکٹر پر پھیلے جنگلات کو نقصان پہنچا ہے۔سال2004 ایسا سال تھا جس میں آگ کی وجہ سے جنگلات کا سب سے زیادہ تقصان ہوا جس میں 240 ہیکٹر کے جنگلات تباہ ہوگئے جو ک ±ل جنگلات کے نقصان کا27 فیصد تھا۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیاگیا ہے کہ سال2021 سے 2023 کے درمیان راجوری میں آگ کی وجہ سے سب سے زیادہ درختوں کا نقصان ہوا ۔جہاں سالانہ اوسطً 8 ہیکٹر پر درختوں کا صفایا ہوا۔اس کے بعد ریاسی میں 6 ہیکٹر اور بڈگام میں 3 ہیکٹر،کشتواڑ میں5،ڈوڈہ میں 4 ہیکٹر جنگلات کا نقصان شامل ہیں۔سال 2001 سے2023 تک جموں وکشمیر میں مجموعی طور پر23 فیصد جنگلات آگ کی نذر ہوگئے ہیں۔جموں وکشمیر میں حالیہ برسوں میں آگ لگنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔متعلقہ محکمے کےوزیبل انفرا ریڈ امیجیبگ ویڈیو میٹر سیوٹ(وی آئی آئی آر ایس) فائر الرٹ جو آگ کی جگہ ،بروقت اور شدت کی نگرانی کرتا ہے، کے مطابق رواں برس 2025 میں23 جنوری تک 20 انتباہ موصول ہوئے۔تاہم ان میں سے کوئی بھی ہائی کانفیڈنس فائر الرٹ ریکارڈ نہیں ہوئے لیکن موجودہ خشک سالی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کی وارننگ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں جنگلات میں اگ لگنے کا خطرہ ابھی بھی موجود ہے۔اعدادوشمار کے مطابق 21 جنوری 2024 سے 22 دسمبر 2024 کے درمیان جموں وکشمیر میں117 فائر الرٹس رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ پچھلے برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔اس کے مقابلے میں سب سے زیادہ آگ لگنے کے انتباہ 2016 میں167 رپورٹ ہوئے تھے۔وزیبل انفرا ریڈ امیجیبگ ویڈیو میٹر سیوٹ (VIIRC) ایک سائنسی آلہ ہے جو کہ سیٹلائٹ پر نصب ہوتا ہے اور زمین کی سطح خاص طور پر موسم آگ اور دیگر قدرتی واقعات کی نگرانی کے لیے مختلف قسم کی شعاعوں کا استعمال کرتا ہے تاکہ تصاویر اور ڈیٹا حاصل کیا جاسکے۔دستیاب اعدادوشمار کے مطابق کے مطابق 25 جنوری 2021 سے20 جنوری2025 تک مجموعی طور 4067 وی آئی آئی آر ایس فائر الرٹ ریکارڈ کئے گئے جو جموں وکشمیر کے جنگلاتی علاقوں میں آگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ جاری خشک موسم کی وجہ سے، جموں و کشمیر میں جنگل کی آگ خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، 2024 میں 6752 واقعات اور صرف 2025 کے پہلے ہفتے میں41 مزید ریکارڈ کیے گئے۔حکام نے بتایا کہ شمالی کشمیر کا بارہمولہ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں گزشتہ سال آتشزدگی کے1212 واقعات ہوئے۔حکام نے خشک موسم اور دیگر قدرتی وجوہات کے علاوہ انسانی غفلت، خاص طور پر سیاحوں اور مقامی زائرین کی طرف سے کھانا پکانے اور جلنے کو ایک اہم عنصر کے طور پر شناخت کیا ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ جنگلوںمیں آگ کے واقعات رونما ہونے کی بنیادی وجوہات میں انسانی لاپرواہی اہم ہے ۔وہ کہتے ہیں کہ سیاحوں یا سیلانیوں کی طرف سے کھانا پکانا ان واقعات کی ایک اہم وجہ ہے۔حکام کا کہناہے کہ ہم نے گشت بڑھا دی ہے، اور اگر کوئی ایسی سرگرمیوں میں ملوث پکڑا گیا تو ایف آئی آر درج کرنے سمیت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوںنے بتایاکہ جموں وکشمیرکے گھنے وسرسبزوشاداب جنگلات اوریہاںکی قدرتی خوبصورتی بڑے ہجوم یعنی ملکی وغیرملکی سیاحوںکو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ ملک بھر سے آنے والے سیاح اور، خاص طور پر مقامی نوجوان مسافر، اکثر ان علاقوں میں ڈیرے ڈالتے ہیں، اکثر کھانا پکانے کے لیے آگ جلاتے ہیں۔ماہرین کا کہناہے کہ بغیر توجہ دی جانے والی آگ کے تباہ کن نتائج ہوتے ہیں، پودوں اور جنگلی حیات کی رہائش گاہوں کو تباہ کر دیتے ہیں۔ بہت سے جانور آگ کے شعلوں میں ہلاک ہو جاتے ہیں، جب کہ ریچھ اور رینگنے والے جانوروں سمیت دیگر کو انسانی بستیوں میں جانے پر مجبور کیا جاتا ہے، جس سے حملوں میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوںنے بتایاکہ کسی جنگل میں آگ نمودار ہونے کے بعد اس پرقابو پانا آسان نہیں ہوتا ،کیونکہ محکمہ جنگلات کے متعلقہ ملازمین ایسے آلات سے لیس نہیں ،جو آگ کو کنٹرول کرنے میں کارگر ثابت ہوتے ہیں ۔محکمہ جنگلات کے ایک سینئر افسرانے کہاکہمیں نے کئی بار رضاکارانہ طور پر فارسٹ گارڈز کی مدد کی ہے، لیکن ان کےلئے اکیلے آگ پر قابو پانا ناممکن ہے، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں جہاں فائر ٹرک نہیں پہنچ سکتے ۔انہوںنے بتایاکہ بڑھتے ہوئے آتشزدگی کے واقعات کو روکنے کے لیے، محکمہ جنگلات، ضلعی حکام کے ساتھ مل کر، 15 فروری سے ایک بیداری مہم شروع کر رہا ہے

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ووشو اسٹار عایرہ چشتی نے 38ویں نیشنل گیمز میں سلور میڈل جیت لیا

Next Post

بہی باغ کولگام میںسابق فوجی کے افراد خانہ پر ٹینٹوں کا حملہ

Related Posts

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح

جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح

جموں کشمیر کے امن میں اب کوئی خلل نہیں ڈال سکتا ،6سے8ماہ میں اسمبلی چنائو ہونگے

’ہندوستانیوں کو نقصان پہنچانے والے سزا کو دعوت دیں گے:وزایر داخلہ امیت شاہ

جموں و کشمیر میں بند 16سیاحتی مقامات کو2روز بعد کھول دیا جائے گا:ایل کی منوج سنہا

جموں و کشمیر میں بند 16سیاحتی مقامات کو2روز بعد کھول دیا جائے گا:ایل کی منوج سنہا

Next Post
کولگام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد زخمی

بہی باغ کولگام میںسابق فوجی کے افراد خانہ پر ٹینٹوں کا حملہ

دہلی سری نگر ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والوں کے لئے خبر،مسافروں کو روٹ پر ٹرینیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، ٹکٹ وہی رہیں گے: مرکزی وزیر ریلوے

نائب وزیر اعلیٰ نے جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بورڈ سے متعلق قوانین کا مجموعہ جاری کیا

نائب وزیر اعلیٰ نے جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بورڈ سے متعلق قوانین کا مجموعہ جاری کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail