سرینگر//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار (9فروری، 2025) کو کہا کہ 31 مارچ 2026تک ”نکسلی“ کا خاتمہ کر دیا جائے گا اور ملک کے کسی شہری کو اس کی وجہ سے اپنی جان نہیں گنوانی پڑے گی۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق مسٹر شاہ نے یہ بات چھتیس گڑھ میں سیکورٹی فورسز کے 31 ماو¿نوازوں کے مارے جانے کے بعد کہی۔انہوں نے ہندی میں ‘X’ پر لکھا، ”میں اپنے عزم کا اعادہ بھی کرتا ہوں کہ 31 مارچ 2026سے پہلے ہم ملک سے نکسل ازم کا مکمل خاتمہ کر دیں گے تاکہ ملک کے کسی شہری کو اس کی وجہ سے اپنی جان نہ گنوانی پڑے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستان کو ماو¿نواز سے پاک بنانے کی سمت میں، چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں سیکورٹی فورسز نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں 31ماو¿نواز مارے گئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا۔