سری نگر:۷۱،فروری: : جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔انہوںنے اس عزم کااعادہ کیاکہ جموں و کشمیر میں امن و سکون کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔جے کے این ایس کے مطابق جموں میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ ہندوستانی فوج سرحد پر مضبوط جواب دینے کے قابل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج پوری طرح سے قابل جواب ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ حالیہ تشدد کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں مزید کہاکہ ہندوستانی فوج صورتحال کا مو ¿ثر طریقے سے جواب دے رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے قریبی تال میل میں کام کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مزید کہاکہ دہشت گردی کو ختم کرنے اور خطے کو محفوظ بنانے کے لیے ان کے پاس واضح ہدایات ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی، کیونکہ جموں و کشمیر میں امن و سکون کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔منو ج سنہا نے مزید کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کو دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور دیرپا استحکام کو یقینی بنانے کے لئے واضح اور غیر متزلزل ہدایات دی گئی ہیں۔